A part of Indiaonline network empowering local businesses

اسرائیل کے وزیرخارجہ تین دن کے دورے پر آج نئی دلی پہنچ رہے ہیں

News

اسرائیل کے وزیرخارجہ Eli Cohen بھارت کے تین روزہ دورے پر آج نئی دلی پہنچ رہے ہیں۔جناب Eli Cohen حیدرآباد ہاوس میں وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ مذاکرات کریں گے جس کے بعد وہ تین مورتی Haifa چوک جائیںگے جہاں وہ گلہائے عقیدت نذرکریں گے۔ اسرائیل کے وزیرخارجہ بھارت-اسرائیل کاروباری فورم کی ایک میٹنگ میں شرکت کریں گے جس کا اہتمام آج بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشنCII کی طرف سے کیاگیاہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق جنابCohen کل شام ایک پروگرام میں شرکت کیلئے آگرہ روانہ ہوجائیں گے۔آگرہ میں اپنی مصروفیات کے بعد وہ اسی روزہ دہلی لوٹ آئیں گے۔ وہ ایک پروگرام میں شرکت کیلئے ممبئی بھی جائیں گے۔ جناب Cohen گیارہ مئی کو ہی اسرائیل لوٹ جائیں گے۔
اسرائیل کے وزیرخارجہ کا یہ دورہ اس سال کے آخر میں بھارت کے لئے وزیراعظم بن یامن نیتن یاہو کے دورے کی تیاری کے سلسلے میں ہے۔اسرائیل کے معاشی امور کے وزیر Nir Barkat نے ایک بڑے کاروباری وفد کے ساتھ اپریل میں بھارت کا دورہ کیاتھا۔ (AIR NEWS)

23 Days ago