आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

اسرو آج سہ پہر اپنا سیٹلائٹ ری سیٹ۔2بی آر۔1 کو خلا میں بھیجے گا

news

بھارتی خلائی تنظیم اسرو، زمین کا مشاہدہ کرنے والے سیٹلائٹ ری سیٹ دو۔بی۔ آر۔ ایک کو، پی ایس ایل وی سی اڑتالیس کے ذریعہ ، خلا میں بھیجے گی۔یہ سیٹلائٹ، سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز کے، پہلے لانچ پیڈ ایف ایل پی سے بھیجا جائے گا، جس کے لئے الٹی گنتی، کل سہ پہر 4 بجکر 40 منٹ سے شروع کردی گئی۔ اسرو نے بتایا کہ راکٹ کو آج دوپہر تین بجکر 25منٹ پر داغا جائے گا۔ البتہ اِس کا دارومدار موسم کی صورتحال پر ہے۔
ری سیٹ ۔دو۔بی۔آر۔ ایک، زمین کا مشاہدہ کرنے کیلئے رڈار کے ذریعہ تصویریں لیتا ہے جس کا وزن تقریباً 628 کلو گرام ہے۔ اِس سیارچے کو زمین سے 5 سو 76 کلو میٹر دور زمین کی طرف 37 ڈگری کے جھکاؤکے ساتھ خلا میں نصب کیا جائے گا۔
پی ایس ایل وی سی اڑتالیس، پی ایس ایل وی کا پچاسواں مشن ہے اور یہ اپنے ساتھ اسرائیل، اٹلی، جاپان اور امریکہ کے 9 سیارچے بھی تجارتی طور پر لے کر جائے گا۔
صارفین کے اِن بین الاقوامی سیارچوں کو، نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ، تجارتی طور پر خلا میں بھیجا جارہا ہے۔ (AIR NEWS)

111 Days ago

Download Our Free App