A part of Indiaonline network empowering local businesses

اسرو نے سری ہری کوٹا سے کامیابی کے ساتھ پہلا پرائیویٹ راکٹ چھوڑا

news

بھارت کا اب تک کا سب سے پہلا، ذیلی مدار کا پرائیوٹ وکرم راکٹ آج دن میں ساڑھے گیارہ بجے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑا گیا۔ یہ راکٹ تین مصنوعی سیارچوں کو لے کر اکیاسی اعشاریہ پانچ کلومیٹر کی اونچائی پر پہنچا۔ ان تین سیارچوں کا وزن کُل 83 کلوگرام ہے۔ یہ راکٹ سری ہری کوٹہ سے پرواز شروع کرنے کے بعد تقریباً 115 کلومیٹر دور خلیج بنگال کے سمندر میں محفوظ طریقے سے، زور دار طریقے سے داخل ہوگیا۔ اس راکٹ مشن کا نام پرم ہے اور یہ Space Kidz India ، Bazoomq Armenia اور N-Space Tech India کے سیارچے لے کر گیا ہے، جو رفتار، دباو اور دیگر چیزوں کی پیمائش کرنے والے سینسرز سے لیس ہے۔
راکٹ کو چھوڑے جانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خلا کے محکمے کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ بھارت کے خلائی پروگرام کے لیے ایک نیا آغاز ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے ملک کے پہلے پرائیویٹ راکٹ Vikram Suborbital کو چھوڑے جانے پر ISRO، INSTACE اور Skyroot Aerospace کو مبارکباد دی ہے۔ آج ایک ٹویٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ISRO کی جانب سے ملک کے پہلے نجی طور پر تیار کیے گئے، راکٹ Vikram-S کو کامیابی کے ساتھ چھوڑا جانا ملک کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے۔ ایک ٹویٹ میں ISRO اور INSPACE کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ ملک کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔
انہوں نے اسے ملک کی نجی خلائی صنعت کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بھی ISRO اور INSPACE کو مبارکباد دی ہے۔× (AIR NEWS)

459 Days ago