اسرو کا سورج کے مطالعے کے لئے آدتیہ سیٹیلائٹ چھوڑنے کا منصوبہ:وزیراعظم

News

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم ‘اِسرو’ سورج کا مطالعہ کرنے کے لئے، آدتیہ نام کا ایک مصنوعی سیارچہ، خلا میں بھیجنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
آکاشوانی پر اپنے، ’من کی بات‘ پروگرام میں جناب مودی نے کہا کہ بھارت، علمِ فلکیات کے میدان میں کافی آگے ہے اور اسرو نے اس میدان میں، سنگ میل کی حیثیت رکھنے والے کچھ نئے اقدامات کئے ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ شہریوں کو چاہئے کہ وہ فلکیات کے میدان میں بھارت کے قدیم علم کو سمجھنے اور اِس میدان میں جدید حصولیابیوں کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوان سائنسداں، سائنسی تاریخ کو جاننے کی نہ صرف بڑی خواہش کا مظاہرہ کر رہے ہیں بلکہ وہ علم فلکیات کے مستقبل کو نئی شکل دینے کے لئے پُرعزم ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے سامعین سے زور دے کر کہا کہ وہ دیہی کیمپوں اور پِکنک جیسی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ایک شغل کے طور پر تارے دیکھنے کی عادت ڈالیں۔ جناب مودی نے اسکول اور کالج کی سطح پر بھی علم فلکیات کے کلب تشکیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
(AIR NEWS)

49 Days ago