اسٹارٹ اَپ ٹوئنٹی سِکّم سبھا کل سے گنگٹوک میں شروع ہو رہی ہے۔ میٹنگ میں جی-ٹوئنٹی اور مدعو ممالک کے وفود، کثیر جہتی تنظیموں اور بھارتی اسٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظام کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ سِکّم سبھا 28 اور 29 جنوری 2023 کو حیدرآباد میں ہونے والی Inception میٹنگ کے دوران حتمی شکل دیے جانے والے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گی۔ تقریباً 200 افراد اس دو روزہ میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ یہ میٹنگ نوجوان اسٹارٹ اَپ لیڈروں کو آپسی بات چیت کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔× (AIR NEWS)