A part of Indiaonline network empowering local businesses Chaitra Navratri

اسٹارٹ اپ ٹوینٹی کے قیام سے متعلق میٹنگ آج حیدرآباد میں اختتام پذیر ہوگئی

News

اسٹارٹ اپ -ٹوینٹی کے قیام سے متعلق میٹنگ آج حیدرآباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ PAYTM کے بانی وجے شیکھر شرما، Your Story کے بانی اور CEO شرد شرما، انڈین اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم میں فعال طور سے سرمایہ کار اور اداکار سنیل شیٹھی نے حیدرآباد میں قیام سے متعلق میٹنگ کے دوسرے دن اجتماع سے خطاب کیا۔ اِن لوگوں نے بھارت میں اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم سے اپنی وابستگی اور سفر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسٹارٹ اپ 20 کے چیئرمین ڈاکٹر چنتن ویشنو نے Startup-20X کا آغاز کیا، اسے Startup 20 Engagement گروپ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ Startup-20X، لیڈروں، کاروباری افراد، موجدوں، مفکرین، ماہرین تعلیم، انکیوبیشن پروفیشنل، خواتین، نوجوان افراد، فنکار، اور کاریگر افراد کو ایک ساتھ جمع کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے تاکہ یہ لوگ اپنے نظریات، خیالات اور بہتر تجربات کے بارے میں بحث ومباحثہ کریں۔x (AIR NEWS)

55 Days ago