A part of Indiaonline network empowering local businesses

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا موجودہ مالی سال میں ملک بھر میں تین سو سے زیادہ شاخیں کھولنے کا منصوبہ۔

news

اسٹیٹ بینک آف انڈیا SBI رواں مالی سال میں ملک بھر میں 300 نئی شاخیں کھولنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔فی الحال SBI نے ملک بھر میں 22 ہزار 405 شاخیں اور 235 غیرملکی شاخیں اور دفاتر کھولے ہیں۔ SBI کے چیئرمین دنیش Khara نے بتایا کہ بینک مزید شاخیں کھولنے کے بارے میں غور کررہا ہے۔SBI نے اطلاع دی ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی میں اس کا سب سے زیادہ سہ ماہی منافع ہوا ہے، جو 16 ہزار 884 کروڑ روپے ہے۔ یہ منافع غیرکارکردگی اثاثوں میں کمی اور سود میں زیادہ شرح کی وجہ سے حاصل ہوا ہے۔اس کا ایک سال پہلے سہ ماہی منافع 6 ہزار 68 کروڑ روپے تھا۔ (AIR NEWS)

43 Days ago