आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

افغانستان میں اشرف غنی نے صدر کی حیثیت سے دوسری مدت کیلئے کامیابی حاصل کی

News

افغانستان کے انتخابی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اشرف غنی نے ملک کے صدر کی حیثیت سے دوسری مدت کیلئے چناؤ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ البتہ ان کے قریب ترین حریف عبداللہ عبداللہ نے نتیجوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور خود کو فاتح قرار دیا ہے۔ اس طرح طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ ایک شمولیت والی سرکار تشکیل دیں گے۔ اُدھر انتخابی کمیشن کا کہنا ہے کہ اشرف غنی نے 50 اعشاریہ چھ چار فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ملک کے چیف ایگزکیٹو عبداللہ عبداللہ کو 39 اعشاریہ پانچ دو فیصد ووٹ ملے۔ وہاں 28 ستمبر کو پولنگ ہوئی تھی۔
افغانستان میں 2014 کے انتخابات میں بھی اشرف غنی اور عبداللہ نے اپنی اپنی کامیابی کا دعویٰ کیا تھا لیکن امریکی دباؤ کی وجہ سے ان دونوں لیڈروں کی سربراہی میں ایک قومی اتحاد کی سرکار بنائی گئی تھی۔ اِدھر طالبان نے بھی اشرف غنی کی جیت کو مسترد کردیا ہے۔ (AIR NEWS)

40 Days ago

Download Our Free App