افغانستان کے ہندوکُش خطے میں کَل رات دس بج کر 17 منٹ پر چھ اعشاریہ چھ شدت کا زلزلہ آیا۔ بھارت سمیت کئی ملکوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اِن میں ترکمانستان، قزاخستان، پاکستان، تاجکستان، ازبیکستان، چین اور کرغزستان شامل ہیں۔
دلی قومی راجدھانی خطے ، جموں وکشمیر، ہماچل پردیش، پنجاب، راجستھان اور اترپردیش سمیت شمالی بھارت میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔
لوگ گھبراکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ البتہ بھارت میں ابھی تک کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ (AIR NEWS)