A part of Indiaonline network empowering local businesses

اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے کل موٹوماری ویشنوپورم ریل رابطے کو دوہرا کئے جانے کو منظوری دی

News

اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے کل موٹوماری ویشنوپورم ریل رابطے کو دوہرا کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔دونوں ہی پروجیکٹوں کو تقریباً ایک ہزار سات سو چالیس کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ منظوری دی گئی ہے۔ وجے واڑہ کے ہمارے نامہ نگار نے خبردی ہے کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے منسلک ان پروجیکٹوں سے خطے کی سماجی واقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہونے کا امکان ہے۔
88 اعشاریہ آٹھ ایک کلومیٹر طویل موٹوماری ویشنوپورم سیکشن قاضی پیٹ-وجے واڑہ کو سکندرہ آباد-گنٹور سے مربوط کرتا ہے۔ یہ آندھرا پردیش، اڈیشہ کو تلنگانہ، کرناٹک اور مہاراشٹر سے مربوط کرنے والا ایک اہم ریل رابطہ ہے۔ یہ سکندرہ آباد کو وجے واڑہ سے مربوط کرنے والا سب سے چھوٹا اہم ریل لنک بھی ہے۔ اس کے دوہرا کئے جانے سے زرعی پیداوار، سیمنٹ، کوئلے اور دیگر مقامی اشیاءکی تیزی کے ساتھ نقل وحمل اور لوگوں کی بلارکاوٹ آمدورفت میں مدد ملے گی۔ موٹوماری اسٹیشن پر Rail Over Rail سے ریل گاڑیوں کے ایک ساتھ گزرنے سے بچا جاسکے گا، جس سے اس حصے میں ریل گاڑیوں کی تیزی کے ساتھ نقل وحمل کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ دونوں ہی پروجیکٹوں سے اس حصے میں اور زیادہ ریل گاڑیاں چلانے میں بھی مدد ملے گی۔ (AIR NEWS)

11 Days ago