اقتصادی ترقی اور قومی سلامتی کے لیے اعداد و شمار کا تحفظ ضروری : خارجہ سکریٹری۔

News

خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے کہا ہے کہ اقتصادی خوشحالیاور قومی سلامتی کے لیے اعداد و شمار کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ نئی دلی میں رائے سینامذاکرات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل دنیامیں معلومات ہی قوت ہے جس کا تحفظ کرنا ضروری ہے۔ جناب گوکھلے نے کہا کہ اگر معلوماتہی نئے سونے کی حیثیت رکھتا ہے تو بھارت دنیا کے اس ذخیرے کے 1/7 حصے پر قابض ہے کیونکہدنیا کا ہر ساتواں آدمی ہندوستانی ہے۔ 5G ٹکنالوجی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں جنابگوکھلے نے کہا کہ صرف ٹکنالوجی پر عمل درآمد کرنا کوئی سمجھداری نہیں ہے۔ انہوں نےکہا کہ سمجھداری یہ ہے کہ خود اپنی صلاحیت اور قابلیت کو فروغ دیا جائے۔ اُن کا یہبیان ایسے وقت میں آیا ہے جبکہ ملک میں ٹیلی مواصلات کے آپریٹروں نے 5G کے تجربے کے لیے درخواستیں داخل کی ہیں۔× (AIR NEWS)

41 Days ago