A part of Indiaonline network empowering local businesses

امریکی صدر جوبائیڈن جی-ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے امریکہ سے روانہ

news

امریکی صدر جوبائیڈن جی-ٹوئنٹی رہنماﺅں کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ نئی دلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔ وہائٹ ہاﺅس کے مطابق امریکی صدر عالمی معیشت کو مزید مستحکم بنانے کی خاطر اتحادی اور ساجھیدار ملکوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ وہائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن مختلف عالمی امور پر پیشرفت کو جاری رکھے جانے کے متمنی ہیں اور اُس نے اقتصادی اشتراک کے اہم وسیلے کے طور پر جی-ٹوئنٹی کے تئیں امریکی عہد کا اعادہ کیا ہے۔x (AIR NEWS)

21 Days ago