A part of Indiaonline network empowering local businesses

امریکی صدر جوبائیڈن کا اسرائیل کا دورہ،اردن کادورہ منسوخ

news

امریکی صدر جوبائیڈن ، اسرائیل کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے اسرائیل کے ایک فوری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔وہ یہ دورہ، حماس کے دہشت گردانہ حملے کے پس منظر میں کررہے ہیں۔حالانکہ غزہ کے ایک اسپتال میں ایک بڑے بم دھماکے کے بعد، فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سربراہ میٹنگ منسوخ کئے جانے کے بعد ، انہیں اردن ، مصر اور فلسطین کے رہنماﺅں کے ساتھ ملاقات کےلئے اردن کا اپنا دورہ اچانک منسوخ کرنا پڑا ہے۔
وائٹ ہاﺅس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جناب بائیڈن، اِن رہنماﺅں سے ذاتی طور پر جلد ہی صلاح مشورہ کریں گے اور آئندہ دنوں میں اِن میں سے ہر ایک کے ساتھ لگاتار اور براہِ راست رابطہ قائم رکھیں گے۔
اردن کے افسران نے بتایا کہ سبھی فریقین نے یہ کہتے ہوئے اِس سربراہ میٹنگ کو منسوخ کئے جانے سے اتفاق کیا کہ اِس سے ، موجودہ حالات کے دوران کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ (AIR NEWS)

52 Days ago