आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

انّاؤ آبروریزی کی متاثرہ خاتون کو جلانے کا واقعہ،سات پولیس اہلکار معطل

news

اترپردیش سرکار نے اناؤآبروریزی کی متاثرہ خاتون کو جلائے جانے کے واقعے کے سلسلے میں غفلت برتنے کی بنا پر ایک اسٹیشن آفیسر سمیت سات پولیس اہلکاروں کو معطل کردیاہے۔ معطلی سے متعلق حکم میں کہاگیاہے کہ جرائم پر کنٹرول اور قانونی کارروائی سے متعلق واقعات میں غفلت برتنے، کوتاہی اور من مانے طریقے سے کام کرنے کے مدنظر ان سبھی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیاگیاہے۔متاثرہ خاتون 90 فیصد جل گئی تھیں اور انہیں لکھنؤ کے ایک اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔ بعد میں انہیں دلی کے صفدر جنگ اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسیں۔ (AIR NEWS)

293 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here