A part of Indiaonline network empowering local businesses

انڈر-19 عالمی کپ کرکٹ میں دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرادیا

News

کرکٹ میں 19 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کے عالمی کپ کے فائنل میں اتوار کو جنوبی افریقہ کے Benoni کے Willowmoore پارک میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ کل دوسرے سنسنی خیز سیمی فائنل میں آسٹریلیانے پاکستان کو ایک وکٹ سے ہرادیا۔ پہلے گیندبازی کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے پاکستان کی پوری ٹیم کو 48 اعشاریہ پانچ اوور میں 179 رن پر آؤٹ کردیا۔پاکستان کیلئے Azan Awais اور عرفات منہاس نے نصف سنچریاں بنائیں جبکہ آسٹریلیا کیلئے Tom Straker نے چھ وکٹ لئے۔
اس ہفتے شروع میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہرایاتھا۔ ادے شرن کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل میں دو وکٹ سے ہرا یاتھا۔ (AIR NEWS)

11 Days ago