نکم ٹیکس محکمے نے ایک مفت موبائل ایپ شروع کی ہے۔ AIS نام کی یہ ایپ، ٹیکس دہندگان کیلئے ہے۔ اِس سے ٹیکس دہندگان کو یہ سہولت حاصل ہوجائے گی کہ وہ Annual Information Statement (AIS) اور Taxpayer Information Summary (TIS) میں دستیاب اپنی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔ اِس ایپ میں لوگ اپنی TDS اور سود سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کرسکیں گے اور رقم کا لین دین نیز ٹیکس کی ادائیگی کرسکیں گے، اِس کے علاوہ وہ انکم ٹیکس ریفنڈ اور GST سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔
ٹیکس دہندگان کو یہ متبادل اور سہولت بھی حاصل ہوگی کہ وہ اِس ایپ میں فراہم کی گئی معلومات پر اپنی رائے دے سکیںگے۔ (AIR NEWS)