आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

اِس مہینے کی 24 تاریخ سے شروع ہونے والے بھارت کے اپنے دورے کے منتظر:ڈونلڈ ٹرمپ

News

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اِس مہینے کےآخر میں بھارت کے اپنے دورے کے منتظر ہیں، جہاں لاکھوں لوگ اُن کا استقبال کریںگے۔ ٹرمپ نے Oval Office میں نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ بھارت جانے کا انتظار کر رہے ہیںاور یہ کہ وزیراعظم نریندر مودی اُن کے دوست اور ایک عظیم شخصیت ہیں۔ ٹرمپ نےبتایا کہ انہوں نے ختم ہفتہ پر جناب مودی سے فون پر بات کی اور اِس گفتگو میںوزیراعظم نے اُن سے یہ کہا کہ ہوائی اڈے سے کرکٹ اسٹیڈیم تک لاکھوں لوگ اُن کا خیرمقدم کریں گے۔

بھارت کے ساتھ ممکنہ تجارتی سمجھوتے کے بارے میں ایکسوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر یہ ایک مناسب سمجھوتہ ہوا، تو وہ یہکام کریں گے۔

وائٹ ہاؤس نے کَل امریکی صدر کے دورے کی تصدیق کی ہے۔ صدر ٹرمپ کا بھارت کایہ پہلا دورہ ہوگا۔ اُن کے ہمراہ خاتون اول Melania Trump بھی ہوں گی اور وہ اِس مہینے کی 24 اور25 تاریخ کو گجرات میں احمد آباد اور نئی دلی آئیں گے۔ (AIR NEWS)

47 Days ago

Download Our Free App