आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

ایئرانڈیا نے جاپان کے قریب ڈائمنڈ پرنسیز پر پھنسے 119بھارتیوں کو نکالا

News

ایئرانڈیا نے جاپان کے ساحل کے قریب لنگرانداز بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسیز نے نوول کورونا وائرس کی وجہ سے پھنسے 119بھارتی شہریوں کو نکال لیا ہے۔ ایئرانڈیا کا طیارہ آج صبح ٹوکیو سے 119 بھارتیوں اور سری لنکا، نیپال، جنوبی افریقہ اور PERU کے پانچ شہریوں کو لے کر دلی ہوائی اڈے پر اترا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایک ٹوئیٹ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں مدد کے لئے جاپانی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ تمام مسافر کووڈ19- کی وجہ سے بحری جہاز پر الگ تھلگ زیر نگرانی رکھے گئے تھے۔
بھارتی فضائیہ کا طیارہ چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان سے 76بھارتیوں اور سات ملکوں کے 36 شہریوں کو لے کر واپس آ گیا ہے۔ ان ملکوں میں بنگلہ دیش، میانما، مالدیپ ،چین ، جنوبی افریقہ، امریکہ اور مڈغاسکر شامل ہیں۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے چینی حکومت کے ذریعے فراہم کی گئی سہولت کے لئے اس کی ستائش کی ہے۔ بھارت نے کورونا وائرس سے متاثرہ ووہان سے اپنے شہریوں کو واپس لانے اور چین کے لئے طبی امداد بھیجنے کے لئے کل ایک طیارہ چین بھیجا تھا۔ (AIR NEWS)

32 Days ago

Download Our Free App