ایران مغربی ایشیا میں تشدد میں اضافے اور اشتعال انگیزی سے گریز کرے:ناٹو

News

شمالی ایٹلانٹک معاہدہ تنظیم،ناٹو نے مغربی ایشیا کے خطے میں تحمل اور کشیدگی میں کمی پر زور دیاہے۔ایران کے ایک اعلیٰ جنرل کی ہلاکت کے بعد خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔ NATO کے سربراہ Jens Stoltenberg نےخبردار کیا ہے کہ تہران کو تشدد اور اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نیا تصادم کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہوگا۔
NATO کی حکمراں کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس میں امریکی عہدیداروں نے بغداد ہوائی اڈے پر ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے خلاف کارروائی کے پس پشت وجوہات بیان کیں۔ قاسم سلیمانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر کے طور پر تہران کے مغربی ایشیا کی سرگرمیوں کے سربراہ تھے۔ NATOکے تمام ارکان نے سلیمانی کو ہلاک کرنے کے امریکی اقدام کی نہ صرف حمایت کی بلکہ مبینہ طور پر مختلف دہشت گردوں کی حمایت کرنے کےلئے ایران کی مذمت بھی کی۔
NATO کا 500 فوجیوں پر مبنی مشن عراق میں موجود ہے جو داعش گروپ کے انتہاپسندوں سے نمٹنے کےلئے مقامی فورس کو تربیت دے رہا ہے۔البتہ سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر مشن کی تربیتی سرگرمیوں کو معطل کردیاگیاہے۔
تہران نے سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگرکسی امریکی ہدف کو نشانہ بنایاگیاتو بڑی جوابی کارروائی کی جائے گی۔
(AIR NEWS)

41 Days ago