A part of Indiaonline network empowering local businesses

ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے بغیر ویزا کے سفر کی سہولت کا اعلان کیا

news

ایران حکومت نے بھارتی شہریوں کیلئے، ویزا کے بغیر اپنے یہاں دورہ کرنے کی پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔ یہ پالیسی محض سیاحتی مقاصد کیلئے ہوگی۔اس چھوٹ کے ساتھ جن بھارتی شہریوں کے پاس عام پاسپورٹ ہے وہ ہرچھ ماہ بعد ایک بار، ویزا کے بغیر ایران جاسکیں گے اور وہاں زیادہ سے زیادہ پندرہ دن قیام کرسکیں گے۔ اگر بھارتی شہری اس سے زیادہ مدت تک رہنا چاہیں یا چھ مہینے کے اندر اندر کئی بار ایران جانا چاہیں یا انہیں کسی دوسری قسم کا ویزا درکار ہو تو اُن کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ بھارت میں ایران کی متعلقہ نمائندہ ایجنسی کے ذریعے ویزا حاصل کریں۔ (AIR NEWS)

22 Days ago