A part of Indiaonline network empowering local businesses

ایس سی او کے وزراءخارجہ نے علاقائی اور مشترکہ مفاد کے عالمی امور پرممبر ملکوں کے مابین کثیر رخی اشتر

News

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم SCO نے علاقائی اور مشترکہ مفاد کے عالمی امور پر توجہ دینے کے لیے ممبر ملکوں کے مابین کثیر رخی اشتراک پر تبادلہ ¿ خیال کیا۔ آج شام گوا میں SCO کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ممبر ملکوں کے وزرائے خارجہ نے کچھ تجویزوں کو حتمی شکل دی ہے جن پر جولائی میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں غور وخوض کیا جائے گا۔ اِن تجویزوں کا مقصد تجارت، ٹکنالوجی، کامرس، سکیورٹی اور سماجی اور ثقافتی تعلقات کے شعبوں میں SCO ممبر ملکوں کے مابین تعاون کو وسعت دینا ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ میٹنگ میں اِس بات کی کوشش کی گئی کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں اشتراک کے نئے راستے اور وسیلے پیدا کیے جائیں۔
SCO کی دو روزہ میٹنگ کل شروع ہوئی تھی، جس میں 8 ملکوں نے شرکت کی۔ بھارت نے پچھلے سال ستمبر میں SCO کی صدارت سنبھالی تھی۔× (AIR NEWS)

27 Days ago