आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

ایشیائی کشتی چمپئن شپ آج سے نئی دلّی میں شروع

News

کشتی کی ایشیائی چیمپئن شپ آج نئی دلی میں شروع ہو رہی ہے۔ اس ماہ کی 23تاریخ تک جاری رہنے والی یہ چیمپئن شپ اندرا گاندھی اسٹیڈیم کے KD جادھو ہال میں ہوگی۔ اس میں 30 وزن زمرے کے مقابلے ہوں گے، جس میں مردوں اور خواتین کی فری اسٹائل کے علاوہ Greco-Roman میں دس دس مقابلے ہوں گے۔
یہ چیمپئن شپ Greco-Roman مقابلے سے شروع ہوگی، بعد میں خواتین اور مردوں کی فری اسٹائل کشتی کے مقابلے ہوں گے۔ مقابلے کے پہلے دن 55,63,77,87 اور 130کلو زمرے میں پہلوان مقابلے میں اتریں گے۔ مقابلے صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوں گے اور رات نو بجے تک چلیں گے۔ ابتدائی اور کوالیفائنگ میچ صبح کے سیشن میں ہوں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل شام چھ بجے سے رات نو بجے تک ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دن بھارت کو سونے کا تمغہ ملنے کا امکان ہے۔ (AIR NEWS)

41 Days ago

Download Our Free App