Promote your Business

ایف ایم ایف ناول کورونا وائرس کوویڈ 19 کے پھیلنے کے بعد چین سے آنے والے خام مال کی راہ میں حائل رکاو

news

وزیر خزانہ نرملاستیارمن‘ نوویل کورونا وائرس Covid-19 پھیلنے کے بعد چین سے آنے والے خام مال میں رکاوٹ پر بات چیت کیلئے آج سکریٹریز کی ایک میٹنگ کریں گی۔
کل شام وزیر خزانہ نے صنعت اور دیگر اداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی‘ جس کا مقصد نوویل کوروناوائرس کے اثرات اور اس کی وجہ سے بھارتی تجارت میں کسی طرح کی رکاوٹوں کا جائزہ لینا تھا۔
نئی دلّی میں میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ دوا سازی‘ کپڑے کی صنعت‘ کیمیاوی مادوں‘ آٹو‘ رنگ روغن اور ٹیلی کام کے شعبوں کے نمائندوں نے‘ کورونا وائرس کے اثرات کے بارے میں ایک دوسرے کو اپنے نظریات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران کیمیاوی مادوں‘ دوا سازی اور شمسی آلات بنانے والوں نے‘ چین کے خام مال کی سپلائی میں رکاوٹ کے بارے میں کافی کچھ کہا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ سکریٹری سطح کی میٹنگ کے بعد PMO کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس سلسلے میں جلد از جلد کوئی اعلان کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ابھی تک قیمتوں میں کسی طرح کے اضافے کے بارے میں کوئی تشویش نہیں پائی جاتی ہے۔
وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ میک اِن انڈیا قدم پر‘ کورونا وائرس پھیلنے کے اثرات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
اس میٹنگ میں مرکزی وزارتوں اور کسٹمز اور مختلف شعبوں کے نمائندوں سمیت محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ فکی‘ سی آئی آئی‘ ایسوچیم کے سرکردہ تاجروں نے بھی شرکت کی۔ (AIR NEWS)

42 Days ago

Download Our Free App