A part of Indiaonline network empowering local businesses

ایمازن ویب سیریز دو ہزار تیس تک بھارت میں ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گی

news

Amazon Web Services, AWS بھارت میں Cloud سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے سلسلے میں 2030 تک تقریباً ایک لاکھ پانچ ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ کمپنی Cloud خدمات کیلئے صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے یہ سرمایہ کاری کررہی ہے۔ آج Amazon کے Cloud Computing Unit نے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ اس کے ساتھ 2030 تک بھارت میں Amazon کی کُل سرمایہ کاری کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ ایک لاکھ 36 ہزار کروڑ روپئے تک پہنچ جائے گی۔ کمپنی نے بتایا کہ ڈاٹا سینٹر کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے امید ہے کہ اوسطاً بھارتی کاروبار میں سالانہ ایک لاکھ 31 ہزار کُل وقتی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
بیان کے مطابق اِس سرمایہ کاری سے ، جو ملازمتیں تشکیل پائیں گی ، اُس میں تعمیرات ، انجینئرنگ ، ٹیلی مواصلات اور دیگر کے شعبے شامل ہیں ۔
اے ڈبلیو ایس Amazon کی ایک ذیلی کمپنی ہے ، جو افراد ، کمپنیوں اور سرکاروں کی مانگ پر Cloud Computing پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے ۔ سرمایہ کاری کی یہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے، جب بھارت نے مزید بڑی بڑی سرمایہ کاریوں کو متوجہ کرنے کیلئے اپنی کوششوں کو تیز تر کردیا ہے۔
AWS کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسرAdam Selipsky نے بتایا کہ بھارت انتہائی توانا اور اعلیٰ ترین ترقی کی حامل مارکیٹ ہے۔ x (AIR NEWS)

14 Days ago