A part of Indiaonline network empowering local businesses

ایودھیا میں، اِس ماہ کی 22 تاریخ کو رام مندر کھولے جانے کی تیاریاں زور شور پر ہیں۔

news


اترپردیش میں 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کئے جانے کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر ہیں۔ بھگوان رام کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بھارت و بیرونِ ملکوں سے مختلف مقبول و معروف رام لیلائیں پیش کی جائیں گی۔
دوسری طرف پورے اترپردیش میں کئی ثقافتی پروگرام اور یاترائیں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔
ایودھیا میں 16 جنوری سے 20 جنوری تک خصوصی رام لیلا کا انعقاد کیا جائے گا۔ کَل سِکھ برادری کے نمائندگان اور ایودھیا رام لیلا سمیتی کے صدر اور دیگر اہلکاروں کی موجودگی میں رام لیلا کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی۔ منوج تیواری ، روی کشن، رضامراد ، رِتو شیو پوری اور مالِنی اَوَستھی جیسی مشہور شخصیتیں ، اِس رام لیلا میں کردار ادا کریں گی۔
دوسری طرف سری لنکا سے آنے والی رام راجیہ یُوا یاترا اترپردیش میں چترکوٹ پہنچ گئی ہے۔ یہ یاترا آج استقبالیہ دیئے جانے کے بعد کل ایودھیا کیلئے روانہ ہوجائے گی۔
اُدھر کَلَش یاترا آج ریاست کے علی گڑھ ضلعے میں Bijauli گاؤں سے شروع ہوگی ، جو وِشو ہندو پریشد کے سابق صدر اور رام جنم بھومی تحریک کی ایک بڑی شخصیت اشوک سنگھل کی جائے پیدائش ہے۔ (AIR NEWS)

47 Days ago