ایودھیا میں بھگوان رام کے مندر کی تعمیر نو کا کام پورے زور شور سے جاری ہے۔ 5 اگست 2020 کو وزیراعظم نریندر مودی نے رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ تب سے مند کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ پچھلے سال دیو دیپاولی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے تعمیراتی جگہ کا دورہ بھی کیا تھا اور مندر کی تعمیر کے کام کی رفتار کو دیکھا تھا۔
پوری دنیا کے لاکھوں رام بھکت اس لمحے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جب وہ ایودھیا میں رام جنم بھومی پر شاندار رام للا کے مندر کے درشن کرسکیں گے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے ذریعے، جو ایودھیا میں شری رام جنم بھومی پر شری رام مندر تعمیر کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے قائم کیا گیا تھا، شاندار رام مندر کی تعمیر نو کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ تعمیر کا 70 فیصد سے زیادہ کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ٹرسٹ کے چیئرمین Nripendra مشرا نے کہا ہے کہ تعمیر کا کام تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا اور پہلا مرحلہ اِس سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائےگا اور اُس کے بعد مندر بھکتوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ (AIR NEWS)