A part of Indiaonline network empowering local businesses

ایودھیا میں رام للا وراجمان کی پران پرتشٹھا تقریب میں محض چار دن رہ گئے ہےں۔

News

یودھیا میں رام للا وراجمان کی پران پرتشٹھا تقریب میںمحض چار دن رہ گئے ہےں۔ اِس عظیم الشان تقریب کے لیے تیاریاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ایودھیا میں مختلف مقامات پر کئی رسومات کا سلسلہ جاری ہے۔

کل احاطے میں داخلے کی رسم کے مکمل ہونے کے بعد آج تیرتھپوجن اور گاندھا دِوس رسوم ادا کی جائیں گی۔ یہ سبھی رسوم آج شام میں اداکی جائیں گی۔کل مندر احاطے میں جل یاترا، تیرتھ پوجا، برہمِن، باٹُک کماری، سُووِی واسنی پوجا،واردھنی پوجا، کلش یاترا اور بھگوان رام کی مورتی کو مندر کے احاطے میں لے جانے کیرسم ادا کی گئی۔

مورتی کو مشہور ہنومان گڑی مندر سے پورے رسومات کے ساتھپریسر پرویش رسوم کے حصے کے طورپر سخت سیکیورٹی کے دوران لے جایا گیا۔ یہ رسومات21جنوری تک جاری رہیں گی۔ (AIR NEWS)

42 Days ago