A part of Indiaonline network empowering local businesses

بائیں بازو کی انتہاپسندی ایل ڈبلیو ای کا ملک سے پوری طرح خاتمہ کردیا جائے گا: امت شاہ

news

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاہے کہ بائیں بازو کی انتہاپسندی ایل ڈبلیو ای کا ملک سے، دو سال کے اندر اندر، پوری طرح خاتمہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کَل نئی دلّی میں LWE سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ ہر طرح کی LWE کو جڑ سے ختم کردینے کا عزم کرنے پر زور دیتے ہوئے جناب شاہ نے کہاکہ Naxalism، انسانیت کیلئے ایک لعنت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سال 2022 میں، پچھلی چار دہائیوں کی مدت کے دوران نکسل متاثرہ علاقوں میں تشدد کے واقعات اور اموات کی سب سے کم تعداد رہی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ پچھلے کچھ برسوں میں بائیں بازو کی انتہاپسندی پر قابو پانے میں جو کامیابی حاصل کی گئی ہے، وہ اب فیصلے کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی اِس میٹنگ میں شرکت کی۔
جناب شاہ نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں، نیز بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ سبھی ریاستوں کے تعاون سے، 2022 اور 2023 میں اِس کی روک تھام میں بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ اِس طرح کی انتہاپسندی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کی سرکار کی پالیسی کے نتیجے میں ہی سال 2022 میں، پچھلی چاردہائیوں کے دوران، تشدد اور اموات کی سب سے کم سطح درج کی گئی ہے۔ (AIR NEWS)

63 Days ago