Promote your Business

بمسٹیک ملکوں کیلئے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق کانفرنس: وزیر داخلہ کریں گے افتتاح

News

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دلی میں BIMSTEC شراکت دار ملکوں کیلئے منشیات کے ناجائز کاروبار سے نمٹنے کے بارے میں دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ یہ کانفرنس سبھی ممبر ملکوں کو یہ موقع فراہم کرے گا کہ وہ منشیات کے ناجائز کاروبار سے پیدا ہونے والے بڑھتے خطرات پر تبادلہ خیال کریں۔ BIMSTEC خلیج بنگال سے منسلک علاقوں میں سات ممبر ملکوں پر مشتمل ایک علاقائی تنظیم ہے۔ یہ ممالک ہیں بنگلہ دیش، بھوٹان، میانما، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے علاوہ بھارت ۔ (AIR NEWS)

48 Days ago

Video News

Download Our Free App