Promote your Business

بچوں کو، پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے قومی دن پر ایلبینڈازول دوا دی جا رہی ہے

News

پیٹ سے کیڑے ختم کرنے کا قومی دن NDD آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اِس موقع پر سبھیریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں، ایک سے 19 سال کی عمر کے بچوں اور جواںسال افراد کو Albendazole دوا کی واحد خوراک دی جا رہی ہے۔

دوا پلائے جانے کا اہتمام صحت اور خاندانی بہبود کی وزارتنے کیا ہے، جس کا مقصد بچوں اور بالغ ہوتے ہوئے افراد کے، پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرناہے تاکہ آنتوں میں کیڑے پیدا ہونے کی بیماری کی روک تھام کی جا سکے۔ اِس خوراک سے یہیقین دہانی ہوتی ہے کہ پیٹ کے کیڑے، اب صحت عامہ کی پریشانی نہیں رہے ہیں۔

ہمارے نامہ نگار سے خصوصی بات کرتے ہوئے صحت کے مرکزی وزیرڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ Albendazole گولی سے بچوں کی غذائیت کی ضرورت کی دیکھ بھال بھیہوتی ہے۔

ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے قومیدن کا پروگرام ایک کم لاگت والی اسکیم ہے، جو اِس بیماری کو ختم کرنے کے لئے بچوں اوربالغ ہوتے ہوئے افراد کو فائدہ پہنچائے گی۔ پیٹ کے کیڑے ختم ہونے سے، اسکولوں میں بچوںکی غیر حاضری میں کمی آئی ہے۔ اُن کی صحت، غذا اور سیکھنے کی صلاحیت میں بہتری آئیہے۔

جو بچے اور بالغ ہوتے ہوئے افراد یہ دوا نہیں لے سکے ہیں،وہ 17 فروری کو اگلے پیر کے دن یہ دوا لے سکتے ہیں۔ آنگن واڑی کے کارکن اور اساتذہ،آنگن واڑیوں اور اسکولوں میں یہ دوا کھلائیں گے۔ (AIR NEWS)

51 Days ago

Download Our Free App