بھارت، خلیج کے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم رول ادا کرسکتا ہے : جواد ظریف۔

News

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاہے کہ بھارت، خلیجکے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم رول ادا کرسکتاہے۔ وہ کل نئی دلّی میں رائےسینا مذاکرات میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ظریف نے کہاکہ بھارت صورتحال کو بہتربنانے میں مدد کرسکتا ہے کیونکہ بھارت خطے کاایک اہم ملک ہے۔

جب اُن سے یہ پوچھا گیا کہ آیا ایران کے جنرل قاسمسلیمانی کی ہلاکت کے بعد کشیدگی میں اضافے کا کوئی سفارتی حل ہے، تو ظریف نے کہاکہایران کشیدگی کم کرنے کی خاطر ڈپلومیسی کیلئے تیار ہے لیکن امریکہ کے ساتھ بات چیتمیں اُسے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

دورے پر آئے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ نے کل وزیراعظمنریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔ اِس موقع پر جناب مودی نے خطے میں امن وسلامتی اوراستحکام میں بھارت کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایران کے ساتھ مضبوط اوردوستانہ تعلقات قائم رکھنے کے بھارت کے عہد کو دوہرایا۔

وزیراعظم نے چابہار پروجیکٹ میں پیش رفت اور اِسے خصوصیاقتصادی زون میں شامل کیے جانے پر ایران کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ (AIR NEWS)

42 Days ago