A part of Indiaonline network empowering local businesses

بھارتی ریزرو بینک رواں مالی سال کی دوسری دوماہی پالیسی کا اعلان کرے گا

news

ھارتی ریزرو بینک RBI رواں مالی سال کی دوسری دوماہی پالیسی کا اعلان کرے گا۔ دوماہی پالیسی پر غوروخوض کرنے کیلئے ریزروبینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ منگل کو ممبئی میں شروع ہوئی تھی۔
اِس پالیسی کا اعلان ریٹیل افراطِ زر میں چار اعشاریہ سات فیصد تک کی کمی کے تناظرمیں کیا جارہا ہے جو 18 ماہ کے وقت کے بعد پانچ فیصد کے نیچے آگیا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ RBI کے گورنر شکتی کانت داس کی قیادت والی چھ رکنی کمیٹی ریٹیل افراطِ زر میں نرمی کے باوجود کئی اہم قیمتوں کو برقرار رکھیں گے۔ RBI نے اِس مہینے افراط زر میں مزید نرمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ MPC میٹنگ میں RBI نے ریپوریٹ کو چھ اعشاریہ پانچ فیصد برقرار رکھا تھا۔ (AIR NEWS)

113 Days ago