بھارتی فضائیہ آج شام 5 بجے سے اَگنی ویر وایو کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع کرے گی اور یہ اس ماہ کی 23 تاریخ کو ختم ہوگا۔ درخواست دینے کا عمل صرف آن لائن طریقے سے ہی ہوگا۔ حکومت نے کچھ ماہ قبل اگنی پتھ اسکیم کی منظوری دی تھی‘ جس کے تحت 4 برس کیلئے نوجوانوں کو مسلح افواج میں بھرتی کیا جائے گا۔ 17 سے 23 سال کے افراد بھرتی کیلئے اہل ہوں گے اور ان میں 25 فیصد کو مستقل ملازمت دی جائے گی۔ (AIR NEWS)