A part of Indiaonline network empowering local businesses

بھارتی فضائیہ میں بھرتی کے خواہشمند امیدواروں کیلئے اگنی ویر وایو کیلئے اندراج کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

News

بھارتی فضائیہ نے اگنی ویر کے طور پر امیدواروں کی بھرتی کے اندراج کا آن لائن عمل شروع کردیا ہے۔ آن لائن اندراج کا عمل آج شام سے شروع ہوگیا جو اس ماہ کی 23 تاریخ کو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ آن لائن امتحان 18 سے 24 جنوری 2023 تک منعقد کیا جائے گا۔ بھارتی فضائیہ کی ویب سائٹ پر جاری کئے گئے اشتہار کے مطابق درخواست کا عمل صرف آن لائن طریقے سے ہی کیا جائے گا۔
مسلح افواج میں 4 برس کیلئے نوجوانوں کی بھرتی کیلئے اگنی پتھ اسکیم کو چند ماہ پہلے حکومت نے منظوری دی تھی۔ 17سے 23 برس کی عمر کے نوجوان اسکیم میں بھرتی کے اہل ہیں اور ان میں سے 25 فیصد کو مستقل سروس عطا کی جائے گی۔x (AIR NEWS)

321 Days ago

Video News