A part of Indiaonline network empowering local businesses Chaitra Navratri

بھارتی فوج نے جموں و کشمیر میں اگنی ویروں کی بھرتی کیلئے رجسٹریشن شروع کردیا ہے

News

جموں وکشمیر میں فوج نے آج سے اگنی ویر اسکیم کے تحت بھرتیوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا ہے۔ یہ عمل 15 مارچ تک جاری رہے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ جموں ڈویژن کے اُدھم پور، راجیوری، پُنچھ، Reasi، رام بن، ڈوڈا، Kishtwar، جموں، Sambha اور کٹھوعہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو درخواست دینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

دلچسپی لینے والے ایسے سبھی خواہشمند امیدوار جو فوج میں اَگنی ویر کے طور پر شامل ہونا چاہتے ہیں فوج کی سرکاری ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.in پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ ایک اکتوبر 2002 سے ایک اپریل 2006 کے درمیان پیدا ہونے والے سبھی غیر شادی شدہ مجاز مرد اور خاتون امیدوار ضروری تعلیمی لیاقت کے ساتھ اَگنی ویر جنرل ڈیوٹی، اگنی ویر Tradesmen آٹھویں اور 10ویں کلاس پاس، اگنی ویر کلرک، اسٹور کیپر ٹیکنیکل، اگنی ویر ٹیکنیکل اور اگنی ویر جنرل ڈیوٹی (Women Military Police) زمروں کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ 

اِس کے علاوہ فوج نے اب اِس سال فوج میں بھرتی کیلئے پوری طرح طریقہئ کار تبدیل کردیا ہے۔ بھرتی کا طریقہئ کار ملک بھر میں مختلف مراکز میں ملٹی پَل چوائز سوالنامے کے فارمیٹ میں آن لائن تحریری امتحان کے ساتھ شروع ہوگا۔ آن لائن امتحانات 17 اپریل 2023 سے شروع ہوں گے۔ سبھی کامیاب امیدواروں کی فیزیکل بھرتی ریلی پروگرام کے مطابق ہوگی۔ (AIR NEWS)

38 Days ago