بھارتی موسمیات محکمے نے مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے زیر اثر ملک کے شمال مغربی حصے میں اس مہینے کی 26 تاریخ تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔اگلے دو دن کے دوران شمال مغربی خطے میں بیشترمقامات پر ہلکی سے لے کر اوسط بارش ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اِس ہفتے کے دوران شمال مغربی بھارت میں دن کا درجہ رارت چار سے چھ ڈگری تک نیچے آنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
اُدھر جنوبی خلیج بنگال اور انڈمان نکوبار جزائر کے کچھ اور حصوں میں اگلے دو دن کے دوران جنوب مغربی مانسون کے مزید آگے بڑھنے کیلئے حالات سازگار ہیں۔مشرقی اور شمال مشرقی بھارت میں بھی بارش میں تیزی آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ (AIR NEWS)