आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

بھارتی پہلوان سنیل، روم درجہ بندی سیریز میں سونے کے تمغے کے مرحلے میں پہنچے۔

News

کشتی میں گریسو رومن پہلوان سنیل کمار نے کل روم میںحیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 20 سالہ سنیل سیزن کے اول درجے کی سیریز کےمقابلے میں سینئر سطح پر پہلی بار میدان میں اترنے کے ساتھ ہی سونے کے تمغے کے راؤنڈمیں پہنچ گئے۔

انہوں نے 87 کلو گرام کے زمرے میں امریکہ کے PatrickAnthony Martinezپر دو-ایک سے کامیابی کے ساتھ شروعات کی۔ اِس کے بعد سنیل نے سیمی فائنل میںوینزوئیلا کے Luis Eduardo Avendano Rojas پر شاندار جیت حاصلکی۔

اب ٹائٹل کیلئے اُن کا مقابلہ ہنگری کے Viktor Lorincz سے ہوگا۔

دو اور بھارتی پہلوان بھی تمغے کی دوڑ میں شامل ہیں۔اِن میں 67 کلو گرام کے زمرے میں Ashu اور 60 کلوگرام کے زمرے میں سچن رانا شامل ہیں، جوکانسے کے تمغے کے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ x (AIR NEWS)

168 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here