आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

بھارت اور امریکہ نے تین ارب ڈالر مالیت کے دفاعی سمجھوتوں پر دستخط کئے

News

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملک کھلی، منصفانہ اور متوازن تجارت کے پابند ہیں اور انہوں نے کلیدی توانائی شراکت داری کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور امریکہ نے دفاعی اشتراک کو وسعت دی ہے اور اس سلسلے میں تین ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کا جدید طرز کا امریکی فوجی سازو سامان خریدنے کیلئے بھارت کے ساتھ سمجھوتے کئے گئے ہیں۔ جناب ٹرمپ نے کٹّر اسلامی دہشت گردی سے اپنے اپنے شہریوں کو بچانے کے دونوں ملکوں کے عزم کو بھی دہرایا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایسے باہمی اقتصادی تعلقات قائم کرنا بات چیت کا ایک اہم موضوع رہا جو منصفانہ اور دو طرفہ نوعیت کے ہوں۔
اِدھر خارجہ سکریٹری ہرش وردھنShringla نے کل نئی دلی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دورے سے بھارت-امریکہ جامع کلیدی عالمی ساجھیداری کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت پانچ اہم زمروں میں ہوئی، جن میں سیکیورٹی، دفاع، توانائی، ٹیکنالوجی اور عوام سے عوام کے رابطے شامل ہیں۔
احمد آباد میں موٹیرا اسٹیڈیم سے راشٹرپتی بھون میں بھارتی قیادت کے ساتھ آخری ملاقات تک، صدر ٹرمپ کے دورے کے دوران بھارت اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی گرمجوشی اور نزدیکیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔
موٹیرا اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد نے جناب ٹرمپ کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا جبکہ نئی دلّی میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اُن کی ملاقات نے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی پر پہنچایا ہے۔
دفاع اور سکیورٹی، توانائی، تجارت اور عوام سے عوام کے رابطوں پر تبادلہ خیال اس دورے کی ایک نمایاں خصوصیت رہی۔ دونوں ملکوں نے کٹر اسلامی دہشت گردی سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا بھی عزم کیا۔ اس کے علاوہ ایک بڑے تجارتی سمجھوتے کی جانب قدم بڑھانے کا فیصلہ بھی بھارت-امریکہ تعلقات کو ایک نئی جہت دے گا۔ (AIR NEWS)

136 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here