A part of Indiaonline network empowering local businesses Chaitra Navratri

بھارت اور امریکہ نے سیمی کنڈکٹر صنعت میں اشتراک کو بڑھاوا دینے کیلئے ٹاسک فورس بنانے سے اتفاق کیا

News

امریکہ نے سیمی کنڈیکٹرس کے شعبے میں بھارت میں ایک فیبری کیشن ایکو نظام کے فروغ کی حمایت کی ہے۔ اُس نے Mature ٹیکنالوجی Nodes اور جدید پیکجنگ کیلئے مشترکہ پروجیکٹ لگانے کے علاوہ شراکت داری کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے۔ دونوں ملکوں نے بھارت کے سیمی کنڈیکٹر مشن‘ انڈیا الیکٹرانکس سیمی کنڈیکٹر ایسوسی ایشن اور امریکہ کے سیمی کنڈیکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن کے درمیان اشتراک کو بڑھاوا دینے کیلئے ایک ٹاسک فورس بنانے سے اتفاق کیا ہے۔
قومی سلامتی کے مشیر اجیت Doval نے منگل کو واشنگٹن میں وہائٹ ہاﺅس میں اپنے امریکی ہم منصب Jake Sullivan کے ساتھ اہم اور اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں (ICET) پر پہل کی افتتاحی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ (AIR NEWS)

52 Days ago