A part of Indiaonline network empowering local businesses

بھارت اور مالدیپ نے مالے میں چوتھے دفاعی تعاون مذاکرات میں دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا

news

بھارت اور مالدیپ کے درمیان آج مالے میں چوتھے دفاعی تعاون مذاکرات ہوئے۔ دفاع کے سکریٹری گری دَھر ارامانے، اور اُن کے مالدیپ کے ہم منصب میجر جنرل عبد اللہ شَمال نے مشترکہ طور پر میٹنگ کی صدارت کی۔ بات چیت کے دوران جاری باہمی دفاعی تعاون پر نظر ثانی کی گئی اور دونوں ملکوں نے بڑھتے ہوئے رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بات چیت کے دوران موجودہ باہمی مشقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک اپنی مشقوں کو بڑھانے پر رضا مند ہوئے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ دفاعی تعاون مذاکرات، دونوں ملکوں کے درمیان سب سے اہم ادارہ جاتی میکانزم ہے۔ بھارت اور مالدیپ کی مسلح افواج مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہیں اور بڑھتے ہوئے رابطے، باہمی تعلقات کے مستقبل کیلئے ایک مثبت عندیہ ہے۔
دفاع کے سکریٹری گری دَھر امارانے، نے کہا کہ بھارت اِس دفاعی تعاون مذاکرات میں حاصل کیے گئے باہمی مفاہمت پر مبنی رابطوں کو آگے بڑھانا جاری رکھنا چاہتا ہے۔ مالدیپ کے اپنے دورے کے دوران سکریٹری موصوف نے وزیر دفاع ماریہ احمد دیدی اور وزارت خارجہ کے وزیر مملکت عبد اللہ شاہد بھی ملاقات کی۔ x (AIR NEWS)

74 Days ago