گجراتی فلم Chhello show کو 2023 کے Oscars میں بھارت کی جانب سے شامل کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارت کی فلم فیڈریشن نے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈس کیلئے اس فلم کو بھارت کی جانب سے باضابطہ طور پر شامل کئے جانے کا اعلان کیاہے۔ اِسے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں منتخب کیا گیا ہے۔ یہ فلم بھارت میں 4 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔ فلم کے ہدایت کار Nalin Pan نے اُن کی فلم کو آسکرس کیلئے منتخب کرنے پر بھارت کی فلم فیڈریشن اور جیوری ممبران کا شکریہ ادا کیا ہے (AIR NEWS)