بھارت نے مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ تیس کو کامیابی سے مدار میں پہنچایا۔

news

بھارت کے زیادہ قوت والی مواصلاتی سیٹیلائٹ GSAT-30 کو آج صبح سویرے FrenchGuiana سے Ariane 5 راکٹ کے ذریعے کامیابی سے مدار میں پہنچایا گیا۔بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم، ISRO نے کہا ہے کہ تین ہزار 357 کلوگرام وزنی GSAT-30 اعلیٰ معیار کی ٹیلی ویژن، مواصلات اور براڈ کاسٹنگکی خدمات فراہم کرے گا۔ یہ سیٹیلائٹ پرانے INSAT-4A کی جگہ لے گا اور اِس کی کوریج میں بھی اضافہ ہوگا۔

اسرو نے کہا ہے کہ یہ سیٹیلائٹ بھارت کی سرزمین اور اُسکے جزائر کے لیے Ku-band اور خلیجی ممالک کے علاوہ بڑی تعداد میں ایشیائیملکوں اور آسٹریلیا کا C-band سے احاطہ کرے گا۔ 15 سال تک کارگر رہنے والا GSAT-30 سیٹلائٹ DTH، ٹیلی ویژن اپ-لنک اورVSATخدماتکا مواصلاتی سیٹلائٹ ہے۔× (AIR NEWS)

31 Days ago