بھارت کا 53 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول اِن دنوں گوا میں جاری ہے۔فیسٹول کا لطف اٹھانے کے لئے دویانگ افراد کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ فیسٹیولکے دوران دویانگ افراد کے خصوصی سیکشن کے تحت دو فلموں کی خصوصی طور پر نمائش کیجائے گی۔ یہ فلمیں ہیں آسکر انعام یافتہ ریچرڈ Attenborough کی فلم گاندھی اور Ananth Narayan Mahadevan کی ہدایت کاری میں بنی فلم The Story Teller۔ اِس زمرے کی فلمیں سب ٹائٹلس اور آڈیو صراحتسے آراستہ ہوں گی۔ یہ آڈیو صراحت خصوصی طور پر آڈیو ٹریکس تیار کرتا ہے، جو کسیفلم کی ویزول معلومات کو بیان کرتا ہے ، جسے سامعین اُسی شکل میں سُن سکتے ہیں،اُس کی مدد سے فلم کے متن کو ان تک پہنچایا جاسکتا ہے۔اِس کے علاوہ پونے کا فلم اینڈٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اِس سال بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول میںمعذور افراد کے لیے مفت دو کورسز کا اہتمام کررہا ہے۔ اِس کا مقصد دیویانگ جَن کےلیے بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول کو زیادہ شمولیت والا اور قابل رسائی بناناہے۔ (AIR NEWS)