جاپان کے وزیر اعظم فومیو کِشیدا نے کل نئی دلّی میں دونوں رہنماو ¿ں کے درمیان وفد کی سطح کی بات چیت کے بعد G-7 ہیروشیما اجلاس کےلئے وزیر اعظم نریندر مودی کو باضابطہ طور پر مدعو کیا ہے۔ بات چیت کے بعد اپنے بیان میں جناب مودی نے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد گلوبل ساو ¿تھ کو اپنی آواز بلند کرنا اور بھارت جاپان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سال منفرد ہے، کیونکہ بھارت اور جاپان G-20 اور G-7 کی بالترتیب صدارت سنبھالیں گے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور جاپان کے درمیان سیاحت کے تبادلے سے متعلق سال 2023 کا موضوع ہمالیہ کو ماو ¿نٹ Fuji کے ساتھ منسلک کرنا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو مستحکم بنایا جانا بھارت-بحر الکاہل خطے میں امن قائم رکھنے میں ایک کلیدی رول اختیار کرے گا۔ باہمی تعلقات، دفاع، کاروبار سے لے کر ڈیجیٹل شراکت داری تک کے موضوع پر جناب مودی نے کہا کہ دونوں ممالک نے کلیدی معاملات پر تبادلہ ¿ خیال کیا ہے۔
خارجہ سکریٹری وِنے موہن کواترا نے کہا کہ بھارت اور جاپان نے باہمی بات چیت کے موقع پر دو معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ اِن معاہدوں میں جاپانی زبان میں تعاون کے ایک مفاہمت نامے کی تجدید اور ممبئی-احمدآباد ہائی اسپیڈ ریلوے پروجیکٹ کے موضوع پر 300 بلین Yen کے JICA قرضے کے معاملے پر دستاویزات کا تبادلہ شامل ہے۔ جناب کواترا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کے وزیر اعظم کِشیدا کے ساتھ اگلے سال کو دونوں ملکوں کے درمیان نوجوانوں کے تبادلے کا سال قرار دئے جانے کی اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ (AIR NEWS)