आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

بھارت کو وراثتی سیاحت کا عالمی نوعیت کا مرکز بننا چاہیے : وزیراعظم مودی۔

News

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کو وراثت سےمتعلق عالمی معیار کا ایک بڑا سیاحتی مرکز بننا چاہےے۔ کولکاتہ میں آج شام اولڈ کرنسیبلڈنگ میں ایک مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہمرکز کا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف Heritage قائم کرنے کا ارادہ ہے، جس کے لئے دنیا کے سب سے قدیم میوزیموںمیں سے ایک کولکاتہ کے انڈین میوزیم سے کام کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کولکاتہ کی چار عمارتوں ”اولڈ کرنسی بلڈنگ“،”BELVEDERE ہاﺅس“، وکٹوریہ میموریل ہال اور Met Cafe ہاﺅس کی تزئین کے بعد انھیں قوم کے ناموقف کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے پانچ میوزیموں کو جدید بناکر انھیں بین الاقوامیمعیار کا بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ جناب مودی دو دن کے دورے پر کولکاتہ میں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بنگال ثقافت اور وراثت سے مالامالہے اور یہ ثقافت ہی ہے کہ جس نے ہمیں متحد کر رکھا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہے ہم2022 میں ایشور چندر ودیا ساگر کی دو سو ویں سالگرہ منا رہے ہیں جب بھارت اپنی آزادیکی 75 ویں سالگرہ بھی منا رہا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ملک عظیم سماجی مسلح راجہ رامموہن رائے کا 250 واں یوم پیدائش بھی منائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک، نیتاجی سبھاش چندر بوس کابہت احترام کرتا ہے اور حکومت نے جنگ آزادی میں ان کی گراں قدر تعاون کا اعتراف کیاہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بنگال کے دوسرے انقلابی رہنما بھی زبردست احترام اور عزتکے مستحق ہیں۔

وزیراعظم نے بھارتی ثقافت کو مالا مال بنانے میں سوامیوویکانند کے تعاون کے لئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سوامی جی کی تعلیماتآج بھی مفید ہیں۔ (AIR NEWS)

172 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here