A part of Indiaonline network empowering local businesses Chaitra Navratri

بھارت کی جی ٹوئنٹی کی صدارت میں کاروباری ٹوئنٹی میٹنگ آج سکّم میں شروع ہوگی

News

سِکّم کی راجدھانی Gangtok، آج بھارت کی جی ٹوئنٹی کی صدارت میں B20 یا کاروباری میٹنگ کی میزبانی کیلئے پوریطرح تیار ہے۔

یہ B20 کی چار میں سے تیسری میٹنگ ہوگی، جس کااہتمام شمال مشرقی خطے میں کیا گیا ہے۔ عالمی کاروباری برادری اور جی ٹوئنٹی کے سبسے اہم مصروف گروپوں کے ساتھ B20 ایک سرکاری جی ٹوئنٹی ڈائلاگ فورم ہے۔میٹنگوں میں تبادلہ خیال کی بنیاد پر حتمی سفارشات بھارت کی جی ٹوئنٹی کی صدارت میںمجموعی نتائج کا ایک حصہ تشکیل دے گی۔

24ملکوں کے تقریباً 50 غیرملکی وفود سمیت ایک سو سے زیادہوفود میٹنگ میں حصہ لیں گے۔

اپنی قدرتی خوبصورتی، نامیاتی کھیتی، حیاتیاتی تنوع اوراہم مقام کے لئے مشہور سکم سیاحت ، مہمان نواز، زراعت اور دوا سازی کے شعبے میں کثیرمقصدی ، کاروباری شراکت داری کیلئے وسیع مواقع کی پیش کش کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پی ایس Tamang نےکہا ہے کہ جی ٹوئنٹی میٹنگیں ریاست کیلئے ایک سنہری موقع کی پیشکش کرتا ہے تاکہ اِنشعبوں میں اُس کی معاشی صلاحیت کو نمایاں کیا جاسکے۔ جناب Tamang نے اسے ریاست کیلئے ایک منفردفورم قراردیا تاکہ دنیا کو اجتماعی طور پر ایک معاشی قوت کے طور پر پیش کیا جاسکے۔باہر سے آنے والے فود کو سکم کی ثقافت ، کھانے پینے وراثت اور قدرتی خوبصورتی کے تجرباتسے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ (AIR NEWS)

7 Days ago