A part of Indiaonline network empowering local businesses

بھارت کی یوپی آئی اور سنگا پور کے پے ناؤ کے درمیان سرحد پار کنکٹی ویٹی کی آج شروعات کی جائے گی

News

وزیراعظم نریندر مودی اور سنگاپور کے اُن کے ہم منصب Lee Hsien Loong آجویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھارت کے Unified Payments Interface (UPI) اورسنگاپور کےPayNow کے درمیان سرحدپار کی کنکٹویٹی کے آغاز کا مشاہدہکریں گے۔RBI کے گورنر شکتی کانت داس اور سنگاپور کی مانیٹریاتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر روی مینن کے ذریعے اِس کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیراعظم مودی کی مثالی قیادت، بھارت کی بہترین قسم کی ڈیجیٹلادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کی عالم کاری کو آگے بڑھانے میں کافی معاون رہی ہے۔ ہمارےنامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم کا اِس بات کو یقینی بنانے پر زور رہا ہے کہ UPI کےفائدے صرف بھارت تک محدود نہ رہیں بلکہ دوسرے ممالک بھی اِس سے فائدہ اٹھائیں۔

بھارت fintech اختراع کیلئے ایک سب سے تیزترقی کرتا ہوا ایکو نظام کے طور پر اُبھرا ہے۔ اِن دو ادائیگی کے نظام UPI اور PayNow کےدرمیان رابطے سے دونوں ملکوں کے لوگوں کو سرحدپار ترسیلِ زر تیز اور کفایتی ہوسکے گی۔اِس سے سنگاپور میں غیرمقیم بھارتیوں خصوصاً باہر کام کرنے والے مزدوروں اور طلباءکوسنگاپور سے بھارت تک رقم کی فوری اور کم لاگت کی ترسیل میں بھی مدد ملے گی۔ (AIR NEWS)

281 Days ago