ھارت کے تیسرے چاند مشن چندریان سوئم کیلئے اُلٹی گنتی آج دوپہر شروع ہورہی ہے۔ 26 گھنٹے کی الٹی گنتی دوپہر ایک بج کر پانچ منٹ پر شروع ہوگی۔
خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اسرو سری ہری کوٹہ میں ستیش دھون خلائی مرکز سے کَل سہ پہر دو بج کر 35 منٹ پر خلائی راکٹ LVM-3 کے ذریعے چندریان سوئم کو چھوڑے گی۔ بھارت چاند کی سطح پر اپنا خلائی جہاز اتارنے والا چوتھا ملک بن جائے گا اور اِس سے چاند کی سطح پر محفوظ طریقے سے آہستگی کے ساتھ خلائی جہاز اتارنے کی ملک کی صلاحیت اُجاگر ہوگی۔
اِدھر سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چندریان سوئم سے خاص طور پر سائنس ٹکنالوجی، اختراع اور Startups کے شعبے میں بھارت کے بین الاقوامی اشتراک کی سطح بلند ہوگی۔ (AIR NEWS)