A part of Indiaonline network empowering local businesses

بھٹنڈہ فوجی ٹھکانے کے اندر فائرنگ‘ چار افراد ہلاک‘ وزیر دفاع نے کہا‘ چھان بین جاری ہے۔

news

پنجاب میں آج صبح تقریباً چار بجکر 35منٹ پر بھٹنڈہ فوجی ٹھکانے کے اندر مبینہ طور پر گولی چلنے کے واقعے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ جنوب مغربی کمان کے PRO کے مطابق فوجی ٹھکانے کی، فوری کارروائی کرنے والی ٹیموں کو سرگرم کردیاگیا ہے اور علاقے کو محاصرے میں لے کر سیل کردیاگیا ہے۔ تلاشی کاکام جاری ہے اور تفصیلات کا انتظار ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھٹنڈہ فوجی ٹھکانے میں گولی چلنے کے واقعے کی چھان بین جاری ہے۔ جناب سنگھ نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات چیت کررہے تھے۔× (AIR NEWS)

50 Days ago