بہار میں، زہریلی شراب پینے کی وجہ سےہونے والی اموات کی تعداد 32 ہوگئی، کیونکہ مشرقی چمپارن ضلعے میں موتیہاری میں 10اور اموات ہوئی ہیں۔ اِس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے کیونکہ اُن 14 افراد کیحالت نازک بتائی جاتی ہے جو موتیہاری اور مظفرپور کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔موتیہاری کے ایس پی کنٹیش کمار مشرا نے بتایا کہ مختلف پولیس تھانوں کے پانچSHOs اور نو چوکیداروںکو معطل کردیا گیا ہے، 108 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ تلاشی کی کارروائی کےدوران 6 ہزار لیٹر سے زیادہ شراب ضبط کی گئی ہے۔X (AIR NEWS)